ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی کے دو وارڈوں کے لئے کانگریس جے ڈی ایس امیدوار میدان میں

بی بی ایم پی کے دو وارڈوں کے لئے کانگریس جے ڈی ایس امیدوار میدان میں

Tue, 14 May 2019 13:01:39    S.O. News Service

بنگلورو،14؍مئی(ایس او  نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے دو وارڈوں کے لئے 29 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس جے ڈی ایس اتحاد نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔سگایا پورم وارڈ سے کانگریس نے پلنی اما کو امیدوار بنایا ہے جبکہ کاویری پورم وارڈ سے آنجہانی سابق ڈپٹی میئر رمیلا اوما شنکر کی جگہ پر جے ڈی ایس نے سشیلا سریش کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سگایا پورم میں جے ڈی ایس کے ٹکٹ کی دعویدار ماری متو نے بطور آزاد امیدوار میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ آج جے ڈی ایس رکن اسمبلی کے گوپالیہ ، کانگریس سے سابق رکن اسمبلی پریا کرشنا ، جے ڈی ایس رکن کونسل شرونا اور دیگر لیڈروں نے آپس میں طے کیا کہ اتحاد کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ یہ بات جے ڈی ایس کے بنگلور ضلع صدر آر پرکاش نے بتائی اور کہاکہ دونوں پارٹیوں کے قائدین مل کر ان دونوں وارڈوں میں کامیابی کی جدوجہد کریںگے۔
 


Share: